Live Updates

عام انتخابات میں ہارنے والے گروپ نے عمران خان پر احتجاجی دھرنے کیلئے دباؤ ڈالا ‘ تحریک انصاف دو حصوں میں تقسیم ہو چکی تھی‘ اتنی دھاندلی نہیں ہوئی جتنا شور ڈالا گیا‘ پی ٹی آئی کے 90 فیصد رہنماؤں کا خیال تھا کہ دھاندلی ہوئی

سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی کی نجی ٹی وی سے گفتگو

جمعہ 24 جولائی 2015 23:12

عام انتخابات میں ہارنے والے گروپ نے عمران خان پر احتجاجی دھرنے کیلئے ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 جولائی۔2015ء) سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ عام انتخابات میں ہارنے والے گروپ نے عمران خان پر احتجاجی دھرنے کیلئے دباؤ ڈالا ‘ تحریک انصاف دو حصوں میں تقسیم ہو چکی تھی‘ اتنی دھاندلی نہیں ہوئی جتنا شور ڈالا گیا‘ پی ٹی آئی کے 90 فیصد رہنماؤں کا خیال تھا کہ عام انتخابات میں دھاندلی ہوئی ‘ 10 فیصد کی رائے اس کیخلاف تھی۔

وہ جمعہ کی شب نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ہم الیکسن کو اتنا اہم نہیں سمجھتے بس ا یک آدمی زیادہ چلا گیا تو دوسر آ گیا اس طرح ا یک سلسلہ چلتا رہتا ہے۔ میں تحریک انصاف کی کور کمیٹی میں شامل تھا پارٹی کے 90 فیصد لوگوں نے کہاکہ دھاندلی ہوئی ہے لیکن اتنے بڑے پیمانے پر نہیں ہوئی جتنا شور ڈالا جا رہا ہے لیکن پارٹی میں 2 گروپ ہو گئے ای ک جو الیکشن ہارا تھا اور دوسرا جو جیتا تھا ہارے ہوئے امیدوار وں نے کہاکہ ہم دھاندلی کا معاملہ اٹھائیں گے تو عمران خان نے کہا کہ ٹھیک ہے دھاندلی کا معاملہ عدالت میں لے کر جائیں گے ۔ میں لیڈر ہوں ہو کہوں گا وہ ماننا پڑے گا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات