دھرنا ڈراما تھا ‘ پوری قوم کا وقت اور پیسہ ضائع ہو ا‘ عمران خان جوڈیشل کمیشن کے فیصلے کے بعد قوم سے معافی مانگیں، قوم اب عمران ‘نواز اور زرداری کے جال اور فراڈ میں نہ آئیں‘ نیا پاکستان کا نعرہ لگانے والے عمران کرپٹ، قبضہ مافیا اور چور لٹیروں کو اپنی پارٹی میں شامل کر رہے ہیں‘ جوڈیشل کمیشن کے قیام کا مطالبہ درست نہیں تھا ، انتخابات میں کوئی دھاندلی نہیں ہوئی
آزادرکن قومی اسمبلی جمشید دستی کا پریس کانفرنس سے خطاب
جمعہ 24 جولائی 2015 23:01
حافظ آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 جولائی۔2015ء) آزادرکن قومی اسمبلی جمشید دستی نے کہا ہے کہ عمران خان کا دھرنا فراڈ اور ڈراما تھا جس سے پوری قوم کا وقت اور پیسہ ضائع ہو ا۔ عمران خان کو جوڈیشل کمیشن کے فیصلہ کے بعد قوم سے معافی مانگنی چاہیے۔ قوم اب عمران ،نواز اور زرداری کے جال میں اور فراڈ میں نہ آئیں، نیا پاکستان کا نعرہ لگانے والے عمران خان کرپٹ، قبضہ مافیا اور چور لٹیروں کو اپنی پارٹی میں شامل کر رہے ہیں۔
ہم نے عمران خان کو دھرنے کے دوران قریب ترین اتحادی ہونے کے باوجود کہا تھا کہ جوڈیشل کمیشن کے قیام کا مطالبہ درست نہیں، انتخابات میں کوئی دھاندلی نہیں ہوئی۔ حافظ آباد میں سیاسی سماجی شخصیت چوہدری ندیم قیصر سندھو کی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جمشید دستی نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن کے فیصلہ کے بعد اب حکمران کھل کر ڈرامے بازیاں اور کرپشن کریں گے کیونکہ اب انہیں کوئی بھی پوچھنے والا ہو گا اور اس تمام تر کرپشن اور بد عنوانیوں کا ذمہ دار عمران خان ہو گا۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
ٹیکس نیٹ بڑھانے اورحکومتی ملکیتی اداروں کی نجکاری کویقینی بنائیں گے
-
دبئی میں مقیم پاکستانیوں کے لیے پاکستان قونصل خانہ دبئی کا بڑا اعلان
-
ترقی پذیر ممالک میں توانائی کی منتقلی کو تیز کرنے کے لئے فنانسنگ اور سرمایہ کاری کو متحرک کرنے کے لئے بین الاقوامی تعاون کو بڑھایا جانا چاہئے، پاکستانی سفیر برائے متحدہ عرب امارات
-
کمیشن نے مجھ سے بالکل نہیں پوچھا کہ دھرنے کے پیچھے فیض حمید تھے یا نہیں؟
-
وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کو جمہوریہ چیک کے وزیر خارجہ کا ٹیلی فون، باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر روابط اور بات چیت کو بڑھانے پر اتفاق
-
موسم گرما کی مناسبت سے اسکولوں کے نئے اوقات کار کا اعلان
-
نوازشریف، آصف زرداری اورعمران خان اگرمل بیٹھیں تو مسائل حل ہوسکتے ہیں
-
خلیجی ممالک میں ریکارڈ توڑ بارشوں کا باعث بننے والے سسٹم نے بلوچستان پہنچ کر تباہی مچا دی
-
شاہد خاقان عباسی اچھے آدمی ہیں،انہیں پارٹی میں بیٹھ کر اپنی بات کرنی چاہیئے
-
وفاقی وزیر نجکاری سے ترک سفیر کی ملاقات، ملکی وعالمی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
وزیرخزانہ کی مشرق وسطی و شمالی افریقہ کے وزراء و گورنرز کی ایم ڈی آئی ایم ایف سے ملاقات میں شرکت
-
صدر مملکت سے ترک سفیر کی ملاقات، دو طرفہ تعاون مزید بڑھانے پر زور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.