رینجرز اور ایف آئی اے کا کراچی میں محکمہ لینڈ سندھ کے دفتر پر چھاپہ

muhammad ali محمد علی جمعہ 24 جولائی 2015 22:29

رینجرز اور ایف آئی اے کا کراچی میں محکمہ لینڈ سندھ کے دفتر پر چھاپہ

کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 24 جولائی 2015 ء) رینجرز اور ایف آئی اے نےکراچی میں محکمہ لینڈ سندھ کے دفتر پر چھاپہ مارا ہے۔ تفصیلات کے مطابق رینجرز کی جانب سے ایف آئی حکام کے ہمراہ کراچی کے سوک سینٹر پر چھاپہ مارا گیا ہے۔

(جاری ہے)

چھاپہ سوک سینٹر کی عمارت کی دسویں منزل پر موجود لینڈ اور اینجنیر نگ کے محکموں پر مارا گیا۔ رینجرز اور ایف آئی حکام نے دونوں محکموں کے دفاتر سے قبضے میں لے لیں۔ قبضے میں لی گئی دستاویزات میں چائنا کٹنگ کی دستاویزات بھی شامل ہیں۔ رینجرز اہلکار قبضے میں لی گئی دستاویزات کو ٹرک میں ڈال کر اپنے ہمراء لے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :