بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے اوورسیز کمیشن میں 1300 سے زائد شکایات درج کروائی گئیں‘ترجمان محکمہ اوورسیز پاکستان کمیشن

اوورسیز کمیشن پنجاب میں 36 افسران وعملہ اپنے فرائض سرانجام دے رہا ہے،فیصد 58 شکایات کو حل کر کے شکایات کنندگان کو آگاہ کردیا گیا

جمعہ 24 جولائی 2015 22:04

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے اوورسیز کمیشن میں 1300 سے زائد شکایات ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 جولائی۔2015ء ) ترجمان محکمہ اوورسیز پاکستانی کمیشن پنجاب نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں مقیم پاکستانی جو ذرمبادلہ پاکستان بھجتے ہیں وہ ہماری معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے اوراوورسیزکے مسائل کے حل کے لیے اوورسیز کمیشن پنجاب 24 گھنٹے ہفتے کے 7 دن فرائض سرانجام دے رہا ہے اور پنجاب بھر کے دورافتادہ اضلاع میں بھی جن اوورسیز پاکستانیوں کو کسی بھی قسم کی قانونی وانتظامی معاونت درکار ہوتی ہے کمیشن ان کو ہر ممکن مددفراہم کرتا ہے تا کہ وہ پاکستان میں درپیش مسائل آذاد ہو کر بیرون ممالک میں اپنے فرائض سرانجام دے سکیں۔

انہوں نے بتایا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے اوورسیز کمیشن میں 1300 سے زائد شکایات درج کروائی گئیں اور% 58 شکایات کو دئیے گئے وقت میں حل کر کے شکایات کنندگان کو آگاہ کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان نے کہا کہ اوورسیز کمیشن پنجاب میں 36 افسران وعملہ کام کرر ہا ہے جبکہ چند افسران واہلکاران پنجاب کے مختلف سرکاری محکموں سے مستعارلے کر کمیشن کو فعال گیا ہے مگر کمیشن کا دائرہ کار دنیا کے مختلف ممالک تک وسیع ہونے کی وجہ سے اوورسیز کمیشن کو افسران و اہلکاران کی شدید کمی کا سامنا ہے۔

لہٰذا حکومت پنجاب نے کمیشن کے لیے افسران واہلکاران کی بھرتی کے لیے سمری منظور کی ہے جس کے تحت بھرتی کیے جانے والے افسران وعملہ کی تنخواہیں مارکیٹ کے ریٹ سے کافی حد تک کم رکھی گئی ہیں اور ان کی بھرتی حکومت پنجاب کے وضع کردہ قوائدوضوابط کے تحت مکمل میرٹ پر کیا جائے گا اور ان افسران وعملہ کو مکمل تربیت دے کر کمیشن کو مستقل بنیادوں پر چلایا جائے گا۔

اس کے ساتھ ساتھ کمیشن کی کا رکردگی کو بہتر بنانے اور اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کو دئیے گئے ٹائم فریم میں حل کرنے کے لیے حکومت پنجاب نے اوورسیز کمیشن کے ایمپلائز کے لیے خصوصی مراعاتی پیکیج منظور کیا ہے تا کہ وہ یکسونی کے ساتھ اپنے فرائض احسن طریقے سے انجام دے سکیں۔انہوں نے بتایا کہ یہ ادارہ چونکہ نیا قائم ہواہے اس کے تعارف کے لیے حکومت پنجاب نے جن ممالک میں اوورسیز پاکستانی تعداد میں زیادہ ہیں وہاں روڈ شوز او ر سمینار منعقد کروانے کی منظوری دی ہے اور ضمن ہیں اوورسیز کمیشن کے وفد نے پنجاب بورڈ آف انوسمنٹ اینڈ ٹریڈ کے ممبران کے ہمراہ مئی میں مڈل ایسٹ کادورہ کیا جس کے خاطر خواہ نتائج برآمد ہوئے اور دورے کے بعد مڈل السٹ میں مقیم پاکستانیوں کے اوورسیز کمیشن سے رابطے میں اضافہ ہوا ہے اور اب اوورسیز کمیشن پنجاب کے وفد کا دورہ لندن بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے تا کہ لندن میں بڑی تعداد میں مقیم پاکستانیوں کو اوورسیز کمیشن کے بارے میں آگاہی دی جا سکے اور انھیں پنجاب میں محفوظ سرمایہ کاری کرنے کے لیے مکمل رہنمائی فراہم کی جاسکے۔

متعلقہ عنوان :