نادرا نے پاک آئیڈنٹٹی کے تحت شناختی کارڈ بنوانے کی سہولت متعارف کردی

جمعہ 24 جولائی 2015 21:22

نادرا نے پاک آئیڈنٹٹی کے تحت شناختی کارڈ بنوانے کی سہولت متعارف کردی

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 جولائی۔2015ء) ملک بھر میں شہریوں کو قومی شناختی کارڈ کے حصول کیلئے ہونیوالی پریشانیوں کے پیش نظر نیشنل ڈیٹا بیس رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے پاک آئیڈنٹٹی کے تحت شناختی کارڈ بنوانے کی سہولت متعارف کرائی ہے۔ اس سہولت کے باعث شہری نادرا کے دفاتر کے باہر لمبی قطاروں میں لگنے کی بجائے اس سہولت کے ذریعہ گھر بیٹھے اپنا شناختی کارڈ بنواسکیں گے۔

(جاری ہے)

درخواست کیلئے شناختی کارڈ میں کسی قسم کی ترمیم یا تجدید کے لیے متعلقہ دستاویزات اور فوٹو نادرا کی ویب سائٹ پر اپنا اکاؤنٹ بناکر اپلائی کردیں۔ آپ اگر ملک کے اندر موجود ہیں تو اپنی درخواست کا نمبر8400 پر میسج کرکے اسکا سٹیٹس بھی معلوم کرسکتے ہیں اور اگر ملک سے باہر ہیں تو متعلقہ ویب سائٹ پر ہی دیکھ سکتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق نادرا کے لیے درخواست گزار کے سکین شدہ فنگر پرنٹ کی تصدیق کہ فنگر پرنٹ شناختی کارڈ کے درخواست گزار کے ہی ہیں یہ نقطہ حساس او رقابل غور ہے۔

متعلقہ عنوان :