علی رضا عابدی کے ہوٹل کی غیر قانونی بندش فوری ختم کی جائے: الطاف حسین

muhammad ali محمد علی جمعہ 24 جولائی 2015 20:33

علی رضا عابدی کے ہوٹل کی غیر قانونی بندش فوری ختم کی جائے: الطاف حسین
کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 24 جولائی 2015 ء) الطاف حسین نے مطالبہ کیا ہے کہ علی رضا عابدی کے ہوٹل کی غیر قانونی بندش فوری ختم کی جائے۔ تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی علی رضا عابدی کے ہوٹل کی غیر قانونی بندش فوری ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

الطاف حسین نے مطالبہ کیا ہے کہ علی رضا عابدی کے ہوٹل سے قبضے میں لیے جانے والا سامان بھی فوری واپس کیا جائے۔ یاد رہے کہ گزشتہ رات رینجرز کی جانب سے ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی علی رضا عابدی کے کلفٹن میں واقعے ہوٹل پر چھاپی مار کر بیشتر سامان کو قبضے میں لیتے ہوئے ہوٹل کو سیل کردیا تھا۔