Live Updates

گوجرانوالہ میں مسلم لیگ ن کی ریلی میں تحریک انصاف اور ن لیگ کا کارکنان آمنے سامنے آگئے

muhammad ali محمد علی جمعہ 24 جولائی 2015 20:19

گوجرانوالہ میں مسلم لیگ ن کی ریلی میں تحریک انصاف اور ن لیگ کا کارکنان ..
گوجرانوالہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 24 جولائی 2015 ء) گوجرانوالہ میں مسلم لیگ ن کی ریلی میں تحریک انصاف اور ن لیگ کا کارکنان آمنے سامنے آنے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ کے علاقے کامونکی میں ضمنی الیکشن کے سلسلے میں مسلم لیگ ن کی جانب سے نکالی جانے والی ریلی میں اس وقت صورتحال کشیدہ ہوگئی جب تحریک انصاف اور ن لیگ کے کارکنان آمنے سامنے آگئے۔ اس موقع پر ن لیگ کے کارکنان ریلی میں شیر کو لے آئے اور دونوں جماعتوں کے کارکنان کی جانب سے ایک دوسرے پر پتھراوَ شروع کردیا گیا۔ تصادم کے سلسلے میں 2 افراد زخمی ہوگئے جنہیں ابتدائی طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات