سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے اپنی سیاسی جماعت بنانے کا اعلان کردیا

کسی سیاسی پارٹی میں شریک نہیں ہورہا ، اپنی پارٹی بنانے کا ارادہ رکھتا ہوں، افتخار چوہدری

جمعہ 24 جولائی 2015 18:47

سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے اپنی سیاسی جماعت بنانے کا اعلان ..

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 جولائی۔2015ء ) سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے اپنی سیاسی جماعت بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی سیاسی پارٹی میں شریک نہیں ہورہا ، اپنی پارٹی بنانے کا ارادہ رکھتا ہوں ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو اپنے ایک بیان میں افتخار چوہدری نے کہا کہ جلد اپنی سیاسی جماعت بناؤں گا ، سابق چیف جسٹس نے کہا کہ انکوائری کمیشن کی رپورٹ آنے کے بعد مجھ سمیت تمام عدلیہ سرخرو ہوئی اور عمران خان کی طرف سے لگائے گئے الزامات جھوٹے ثابت ہوئے ، اب الزامات لگانے والوں کے بارے میں ہم کچھ نہیں کہین گے ، ان سے اﷲ ہی پوچھے گا ۔