Live Updates

عمران خان کے اعلان کے باوجود تحریک انصاف کے ارکان نے 8 ماہ کی تنخواہیں واپس نہیں کیں، حکام اسمبلی سیکرٹریٹ

جمعہ 24 جولائی 2015 18:38

عمران خان کے اعلان کے باوجود تحریک انصاف کے ارکان نے 8 ماہ کی تنخواہیں ..

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 جولائی۔2015ء ) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے اعلان کے باوجود تحریک انصاف کے کسی رکن اسمبلی نے ابھی تک قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کو اپنی 8 ماہ کی تنخواہیں واپس کرنے کیلئے کوئی رابطہ نہیں کیا ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو جب اس ضمن میں قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے حکام سے رابطہ کیا گیا تو حکام نے کہا کہ ہم نے بھی عمران خان کا یہ بیان پڑھا تھا کہ تحریک انصاف کے ارکان دھرنے کے دوران ایوان سے غیر حاضر رہنے کے عرصے میں 8 ماہ کی لی گئی تنخواہیں واپس کریں گے مگر ابھی تک کسی نے تحریری طور پر یا زبانی اسمبلی سیکرٹریٹ سے رابطہ نہیں کیا جبکہ رابطہ کریں گے تو قانون کے مطابق جائزہ لیا جائے گا ۔

واضح رہے کہ عمران خان سمیت تحریک انصاف کے 27 ارکان نے 3 ہفتے قبل اسمبلی سیکرٹریٹ سے 8 ماہ کی تنخواہیں وصول کی تھیں جن کی مجموعی رقم 2 کروڑ روپے سے زائد بنتی ہے ۔ میڈیا میں تنقید کے بعد عمران خان نے یہ تنخواہیں واپس کرنے کا اعلان کیا تھا ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات