کراچی : سہراب گوٹھ میں رکشہ میں دھماکہ، بم سکواڈ طلب

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 24 جولائی 2015 13:29

کراچی : سہراب گوٹھ میں رکشہ میں دھماکہ، بم سکواڈ طلب

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 24 جولائی 2015 ء) : کراچی کے علاقہ سہراب گوٹھ میں رکشے میں دھماکہ ہوا جس کے فوری بعد بم ڈسپوزل سکواڈ کو طلب کر لیا گیا .

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق دھماکے کے فوری بعد رینجرز اور پولیس نے علاقہ کا گھیراؤ کر لیا، ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکے میں دو افراد زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے. پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکہ کافی زور سے ہوا اور دھماکے کے باعث رکشہ مکمل طور پر تباہ ہو گیا ہے. تاہم دھماکے کی نوعیت سے متعلق کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہو گا. دھماکے کے فوری بعد علاقہ میں بھگدڑ مچ گئی جس کے باعث شہریوں میں شدید خوف و ہراس کی لہر دوڑ گئی.

متعلقہ عنوان :