اسلام آباد : پنجاب اور سندھ میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق الیکشن کمیشن نے اپنا فیصلہ سنا دیا۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 24 جولائی 2015 12:38

اسلام آباد : پنجاب اور سندھ میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق الیکشن کمیشن ..

اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 24 جولائی 2015 ء) : الیکشن کمیشن نے سندھ اور پنجاب میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق اپنا فیصلہ سنا دیا ہے. الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ 20 اکتوبر سے قبل پنجاب اور سندھ میں بلدیاتی الیکشن کا انعقاد ممکن نہیں ہے. سیکرٹری الیکشن کمیشن نے بتایا کہ 28 جولائی کو بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری نہیں ہو سکتا.

(جاری ہے)

اس سلسلے میں سپریم کورٹ سے بلدیاتی انتخابات کے شیڈول کے اجرا کے لئے 17 اگست کی اجازت مانگیں گے اور انتخابات ایک ماہ ملتوی کرنے کی تجویز بھی دیں گے.

اس سے قبل الیکشن کمیشن نے یہ موقف بھی اختیار کیا تھا کہ پنجاب میں سیلاب کے باعث بلدیاتی انتخاب کے انعقاد میں مشکلات پیش آ سکتی ہیں. یاد رہے کہ الیکشن کمیشن نے عدالتی حکم کی روشنی میں پنجاب اور سندھ میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول 28 جولائی کو جاری کرنا تھا.