Live Updates

حقائق سامنے آںے کےبعد پی ٹی آئی کے لوگ تحریک انصاف چھوڑ دیں: الطاف حسین

muhammad ali محمد علی جمعرات 23 جولائی 2015 22:53

حقائق سامنے آںے کےبعد پی ٹی آئی کے لوگ تحریک انصاف چھوڑ دیں: الطاف حسین
کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 23 جولائی 2015 ء) الطاف حسین کا کہنا ہے کہ حقائق سامنے آںے کےبعد پی ٹی آئی کے لوگ تحریک انصاف چھوڑ دیں۔ تفصیلات کے مطابق 2013 کے انتخابات میں مبینہ دھاندلی کی تحقیقات کرنے والے جوڈیشل کمیشن کے فیصلے کے بعد ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے پی ٹی آئی سے منسلق افراد کو مشورہ دیا ہے کہ وہ تحریک انصاف سے علیحدگی اختیار کرلیں۔

(جاری ہے)

الطاف حسین نے مطالبہ کیا ہے کہ سپریم کورٹ کے ججوں پر مشتمل ایک کمیشن بنایا جائے جو دھرنے کا انتظام کرنے والوں اور سرمایہ فراہم کرنے والوں کی تحقیقات کرے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات