Live Updates

حلفیہ کہتا ہوں جنرل پاشا نے تحریک انصاف کی کوئی حمایت نہیں کی: عارف علوی

muhammad ali محمد علی جمعرات 23 جولائی 2015 21:23

حلفیہ کہتا ہوں جنرل پاشا نے تحریک انصاف کی کوئی حمایت نہیں کی: عارف ..

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 23 جولائی 2015 ء) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما عارف علوی کا کہنا ہے کہ وہ حلفیہ کہتے ہیں کہ جنرل پاشا نے تحریک انصاف کی کوئی حمایت نہیں کی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت برائے نجکاری کمیشن زبیر عمر کی جانب سے سابق ڈی جی آئی ایس آئی جنرل پاشا پر تحریک انصاف کی حمایت کے الزام پر پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما عارف علوی نے ردعمل دیا ہے۔

عارف علوی کا کہنا ہے کہ وہ حلفیہ کہتے ہیں کہ جنرل پاشا کی جانب سے تحریک انصاف کی کوئی حمایت نہیں کی گئی۔ زبیر عمر اس بات سے لاعلم ہیں کہ 2011 میں مینار پاکستان پر جلسے سے قبل تحریک انصاف اسلام آباد، فیصل آباد اور ملتان میں بہت بڑے جلسے کرچکی تھی۔کوئی بھی ادارہ کسی سیاسی جماعت یا شخصیت کو عوامی حمایت نہیں دلوا سکتا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات