سوشل میڈیا پر چلنے والی دوستی پیار کے رنگ میں بدل گئی

امریکن حسینہ اسلام قبول کرکے اپنے خوابوں کے شہزادے کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئی

جمعرات 23 جولائی 2015 21:01

سوشل میڈیا پر چلنے والی دوستی پیار کے رنگ میں بدل گئی

گوجرانوالہ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 جولائی۔2015ء)سوشل میڈیا پر چلنے والی دوستی پیار کے رنگ میں بدل گئی، امریکن حسینہ اسلام قبول کرکے اپنے خوابوں کے شہزادے کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئی ۔

(جاری ہے)

ڈی سی کالونی کے 38سالہ انجم ریاض کی سوشل میڈیا (فیس بک)پر فلوریڈاکی رہائشی39سالہ خاتون لیا سموکس کے ساتھ دوستی ہوئی جو کئی سال چلی جس کے بعد امریکن حسینہ لیا سموکس اپنے خوابوں کے شہزادے انجم ریاض سے ملنے کیلئے پاکستان پہنچ گئی ،جہاں لیا سموکس نے اسلام قبول کرنے کے بعد شادی کرنے کا فیصلہ کر لیا ، اسی مقصد کے لیے دونوں پیار کے پنچھی گوجرانوالہ کچہری میں پہنچے جہاں پر نکاح خواں قاری اسد اﷲ نے امریکن خاتون لیا سموکس کو کلمہ پڑھوایا اور بعد ازاں دونوں کا نکاح بھی کر وا دیا۔

اس موقع پر انجم ریاض تو میڈیا سے چھپتے ہوئے روپوش رہا جبکہ لیا سموکس خوشی خوشی ضلع کچہری میں ٹہلتی ہوئی اپنی گاڑی میں بیٹھ کر گھر کو رخصت ہو گئی ۔