Live Updates

تحریک انصاف نے انکوائری کمیشن کی رپورٹ کی کاپی کے حصول کیلئے درخواست دیدی

جمعرات 23 جولائی 2015 20:48

تحریک انصاف نے انکوائری کمیشن کی رپورٹ کی کاپی کے حصول کیلئے درخواست ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 جولائی۔2015ء) تحریک انصاف نے انکوائری کمیشن کی رپورٹ کی کاپی کے حصول کیلئے درخواست دیدی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ پی ٹی آئی مر کزی فریق تھی تاہم کمیشن کی رپورٹ نہیں دی گئی۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی کی جانب سے حفیظ پیرزادہ کی طرف سے درخواست دائر کی گئی، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ آرڈیننس کے مطابق رپورٹ عوامی دستاویز ہے۔ جلد از جلد جاری کیا جائے،پی ٹی آئی کو رپورٹ کی وہ کاپی دی جائے جو حکومت کو دی گئی ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :