میانمار،عوامی املاک تباہ کرنے کیخلاف قانون کی خلاف ورزی پر ڈیڑھ سو سے زائد چینی شہریوں کو عمر قید کی سزا

جمعرات 23 جولائی 2015 20:28

میانمار،عوامی املاک تباہ کرنے کیخلاف قانون کی خلاف ورزی پر ڈیڑھ سو ..

ینگون(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 جولائی۔2015ء) میانمار کی عدالت نے عوامی املاک تباہ کرنے کیخلاف قانون کی خلاف ورزی پر ڈیڑھ سو سے زائد چینی شہریوں کو عمر قید کی سزا سنا دی ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ینگون میں چینی سفارتخانہ کی جانب سے جاری ہونیوالے بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈیڑھ سو سے زائد چینی شہریوں کو عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

دریں اثناء دفاعی وکیل یوفائن مایونگ نے بتایا کہ میانمار کی ریاست کچن کی ضلعی عدالت نے 155 میں سے 152لکڑی کاٹنے والے غیر قانونی چینی شہریوں کو عمر قید کی سزا سنائی ہے چین کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری ہونیوالے بیان میں اپنے شہریوں کو سزا سنائے جانے کے معاملے پر گہری بیان میں اپنے شہریوں کو سزا سنائے جانے کے معاملے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ میانمار کی حکومت کے ساتھ اس ایشو پر بات کی جائے گی

متعلقہ عنوان :