Live Updates

سابق ڈی جی آئی ایس آئی جنرل پاشا ان سروس تحریک انصاف کیلئے سپورٹ اکٹھی کرتے رہے ہیں: وزیر مملکت برائے نجکاری کمیشن زبیر عمر

muhammad ali محمد علی جمعرات 23 جولائی 2015 20:25

سابق ڈی جی آئی ایس آئی جنرل پاشا ان سروس تحریک انصاف کیلئے سپورٹ اکٹھی ..

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 23 جولائی 2015 ء) وزیر مملکت برائے نجکاری کمیشن زبیر عمر کا کہنا ہے کہ سابق ڈی جی آئی ایس آئی جنرل پاشا ان سروس تحریک انصاف کیلئے سپورٹ اکٹھی کرتے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایک نجی ٹی وی کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے نجکاری کمیشن زبیر عمر نے انکشاف کیا کہ سابق ڈی جی آئی ایس آئی جنرل پاشا دوران سروس تحریک انصاف کیلئے سپورٹ اکٹھی کرتے رہے ہیں۔

2011 میں کراچی میں کارپوریٹ سیکٹر کی ایک میٹنگ میں شریک تھا جس میں اس وقت کے ڈی جی آئی ایس آئی جنرل پاشا بھی شریک تھے جنہوں نے چند کارپوریٹ ایگزیکٹیوز کو تحریک انصاف کی حمایت کا کہا تھا۔ زبیر عمر نے الزام عائد کیا ہے کہ 2011 میں تحریک انصاف کا مینار پاکستان کا جلسہ بھی جنرل پاشا نے کامیاب کروایا تھا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات