` پولیس اہلکار کی بیٹی سمیت درجن سے زائد لڑکیوں سے زیادتی کرنے والا اشتہاری گرفتار

جاوید اپنے ساتھیوں کی مدد سے معصوم لڑکیوں کو نوکری کا جھانسہ دے کر مختلف جگہوں پر لے جاتا ،زیادتی کے بعد بلیک میل بھی کرتا، انکشاف`

جمعرات 23 جولائی 2015 20:23

` پولیس اہلکار کی بیٹی سمیت درجن سے زائد لڑکیوں سے زیادتی کرنے والا ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 جولائی۔2015ء) ساندہ پولیس نے پولیس اہلکار کی بیٹی سمیت درجن سے زائد لڑکیوں سے زیادتی کرنے والا اشتہاری گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

ساند ہ پولیس کے مطابق جاوید نامی شخص جو عرصہ دراز سے زیادتی کے مقدمات میں اشتہاری تھا کو ٹی نمبر پانچ بند روڈ کے علاقے سے مخبر خاص کی اطلاع پر چھاپہ مارکر گرفتار کیا گیا۔پولیس کے مطابق ملزم کے دوسرے ساتھی کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں ۔ملزم لڑکیوں کو ورغلا کر نوکری کا جھانسہ دے کر مختلف جگہوں پر لے جاتا جہاں پر وہ لڑکیوں کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد ان کو بلیک میل بھی کرتا تھا۔

متعلقہ عنوان :