`ٹاپ ٹین عالمی مجرم کے بعد گوگل نے مودی کو دنیا کا ”احمق ترین وزیراعظم “ بھی قرار دے دیا`

جمعرات 23 جولائی 2015 20:20

`ٹاپ ٹین عالمی مجرم کے بعد گوگل نے مودی کو دنیا کا ”احمق ترین وزیراعظم ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 جولائی۔2015ء) معروف سرچ انجن گوگل نے بھی بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو ٹاپ ٹین عالمی مجرموں کی فہرست میں شامل کرنے کے ساتھ ساتھ دنیا کا ”احمق ترین وزیراعظم“ بھی قرار دے دیا۔

(جاری ہے)

انٹرنیٹ کی دنیا میں کچھ بھی سرچ کرنے کے لئے سب سے زیادہ استعمال ہونے والی سائیٹ ”گوگل“ پردنیا بھر میں ’سب سے زیادہ احمق بھارتی وزیراعظم‘ لکھ کر سرچ کریں توان میں نریندرامودی سرفہرست ہیں اور اگر ’دنیا میں احمق ترین وزیراعظم ‘ لکھیں تو بھی مودی کی تصویر کا دیدار ہوتاہے۔ یادرہے کہ رواں سال کے آغاز میں ہی گوگل نے مودی کے دنیا کے دس بڑے مجرموں کی فہرست میں شامل کرلیاتھا جس پر بھارتی سرکار کے احتجاج کے بعد معافی مانگ لی گئی۔