ٹانک، نواحی گاؤں گرہ شہباز میں شادی کی پہلی رات کمرے میں دھواں بھر جانے سے دولہا جاں بحق، دلہن کی حالت نازک

جمعرات 23 جولائی 2015 18:58

ٹانک، نواحی گاؤں گرہ شہباز میں شادی کی پہلی رات کمرے میں دھواں بھر جانے ..

ٹانک(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 جولائی۔2015ء )ٹانک کے نواحی گاؤں گرہ شہباز میں شادی کی پہلی رات کمرے میں دھواں بھر جانے سے دم گھٹنے کے باعث دولہا جاں بحق جبکہ دولہن کی حالت غیر ہوگئی۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق بد ھ کے روز شادی کے بند ھن میں بندھنے والا گرہ شہبا ز کا بد نصیب جوڑا اپنے کمر ے میں موجود تھا جب بجلی چلی جانے کے بعد کمر ے کے قریب ہی جنریٹر چلا یا گیا جس کے بعد کمر ے میں جنریٹر کا دھو اں بھر جانے کے باعث محمد اکرم ولد اﷲ ڈوایا نامی دولہا دم گھٹنے کے باعث جاں بحق جبکہ دولہن مسماتہ (ن) بی بی کی حالت غیر ہوگئی جسے تشویشنا ک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ واقعہ کے بعد گھر کی خوشی غم میں بد ل گئی اور گاوٗں کی فضاء سوگوار رہی۔