ملتان : جوڈیشل کمیشن کا جو فیصلہ آیا ہمیں اسی کی توقع تھی۔ سینئیر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی کی اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 23 جولائی 2015 16:07

ملتان :  جوڈیشل کمیشن کا جو فیصلہ آیا ہمیں اسی کی توقع تھی۔ سینئیر سیاستدان ..

ملتان(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 23 جولائی 2015 ء) : جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ سے متعلق اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے سینئیر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی کا کہنا ہے کہ جوڈیشل کمیشن کا جو فیصلہ آیا ہے ہمیں اسی کی توقع تھی انہوں نے کہا کہ عمران خان کسی کے کہنے پر پورے نظام کو اڑانا چاہتے تھے، کچھ لوگ عمران خان کو استعمال کر کے خود سائیڈ پر ہو گئے ہیں.

(جاری ہے)

عمران کان کو پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ آپ نوجوانوں کی صلاحیتوں کو برباد کر رہے ہیں. جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ جوڈیشل کمیشن جیسا بھی تھا اس پر تمام سیاسی جماعتیں متفق تھیں. جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ کے بعد ہر ووٹر کو یقین ہو گیا کہ اس کا ووٹ طاقت رکھتا ہے.

یاد رہے کہ 2013 ء کے انتخابات میں مبینہ دھاندلی کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیشن کی جانب سے کی گئی تحقیقات کی رپورٹ جاری کر دی گئی ہے. جس میں پی ٹی آئی کی جانب سے حکومت پر عائد دھاندلی کے تمام الزامات کو مسترد کر دیا گیا ہے.

متعلقہ عنوان :