راولپنڈی : آرمی ایوی ایشن ہیلی کاپٹر کا آپریشن ، جاپانی کوہ پیما کو بحفاظت نکال لیا گیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 23 جولائی 2015 12:37

راولپنڈی : آرمی ایوی ایشن ہیلی کاپٹر کا آپریشن ، جاپانی کوہ پیما کو ..

راولپنڈی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 23 جولائی 2015 ء): آرمی ایوی ایشن ہیلی کاپٹرز نے سومیو سوزوکی نامی جاپانی کوہ پیما کو براڈ پیک سے بحفاظت نکال لیا ہے۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کےمطابق جاپانی کوہ پیما کی ٹانگ براڈ پیک بیس کیمپ پر فریکچر ہوگئی تھی، جس کے باعث انہیں وہاں سے بحفاظت نکال کر سی ایم ایچ اسکردو منتقل کردیاگیاہے جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ یاد رہے کہ غیرملکی کوہ پیماوں کو بحفاظت نکالنے کے لیے آرمی ایوی ایشن ہیلی کاپٹرز کا گزشتہ دوہفتوں میں یہ تیسرا آپریشن تھا۔