مستقل طور پر نادہندہ صارفین کی سہولت کے لئے ریلیف پیکج کا اعلان

بدھ 22 جولائی 2015 23:31

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 جولائی۔2015ء)مستقل طور پر نادہندہ صارفین کی سہولت کے لئے ایک ریلیف پیکج کا اعلان کیا گیا ہے۔ جس کے مطابق تین سا ل یا اس سے زائد عرصہ کے نادہندہ گھریلو ں، تجارتی،ٹیوب ویلز اور انڈسٹریل صارفین کو پوری ادائیگی کرنے پر خصوصی رعائت دی جائے گی۔اس پیکج کے تحت 3 سال سے زائد عرصہ سے منقطع بجلی کنکشن کے حامل گھریلو، تجارتی اور انڈسٹریل صارفین اگر کل بقایاجات 31 جولائی2015تک یا اس سے پہلے کریں گے ۔

(جاری ہے)

تو ان کو 30% تک رقم معاف کر دی جائے گی۔اگر ایسے صارفین 31 اگست2015تک ادائیگی کریں گے۔ تو ان کو 25% رعائت دی جائے گی۔اسی طرح اگروہ 30 ستمبر2015 تک ادائیگی کریں گے۔ تو ان کو 20% رعائت دی جائے گی۔واضح رہے کہ عدالتی کیسوں کے صارفین کو یہ سہولت اس وقت دی جائے گی۔ اگر وہ عدالتوں میں زیر سماعت کیسز واپس لیں گے۔ بصورت دیگر ان کو یہ رعائت نہیں دی جا سکتی۔3 سال یا اس سے زائد عرصہ سے منقطع گھریلو، تجارتی، ٹیوب ویلز اور انڈسٹریل صارفین اس موقع کا بھرپور فائدہ اٹھائیں اور اپنے بقایاجات ادا کر کے 30% تک چھوٹ حاصل کریں۔