ملک ریاض ،کرنل (ر) طارق تنازع ،مزید حقائق سامنے آگئے ، لیفٹیننٹ کرنل (ر) طارق کمال نے بحریہ ٹاؤن اور ڈی ایچ اے ویلی منصوبے میں گڑ بڑ پر نیب میں درخواست دے رکھی ہے ،باضابطہ انکوائری جاری ہے ، ڈی ایچ اے ویلی اور ودوشہ ڈیم ایک ہی جگہ پر بنائے جانے کا بھی انکشاف ہوچکاہے ، ذرائع

بدھ 22 جولائی 2015 23:28

ملک ریاض ،کرنل (ر) طارق تنازع ،مزید حقائق سامنے آگئے ، لیفٹیننٹ کرنل ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 جولائی۔2015ء) بحریہ ٹاؤن کے چیئرمین ملک ریاض کی طرف سے فوج کے جس ریٹائرڈ کرنل کے خلاف بلیک ملینک کے مبینہ الزام میں مقدمہ درج کرنے کی درخواست تھانہ لوہی بھیر میں دی گئی ہے اس بارے میں مزید حقائق سامنے آئے ہیں جن کے مطابق لیفٹیننٹ کرنل (ر) طارق کمال نے بحریہ ٹاؤن اور ڈی ایچ اے ویلی کے منصوبے کے خلاف قومی احتساب بیورو نیب میں درخواست دے رکھی ہے جس پر نیب باضابطہ انکوائری کررہا ہے اور سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ کے سامنے جن 150 میگا کرپشن کے کیسز کی رپورٹ نیب کی طرف سے عدالت میں پیش کی گئی تھی ان میں لینڈ مافیا اور ہاؤسنگ سوسائیٹیوں کے 50 بڑے کیسز میں یہ کیس ساتویں نمبر پر ہے جس میں نیب ڈی ایچ اے ویلی کی انتظامیہ کے خلاف انکوائری کررہی ہے ، طارق کمال نے اپنی درخواست میں الزام عائد کیا تھا کہ ڈی ایچ اے ویلی کیلئے زمین کی خریداری میں بڑے پیمانے پر گڑ بڑ کی گئی ہے جس پر نیب انکوائری کررہا ہے جبکہ سپریم کورٹ میں بھی کرنل (ر) طارق کمال پیش ہوچکے ہیں اور سپریم کورٹ میں یہ انکشاف کیا گیا تھا کہ ڈی ایچ اے ویلی اور ودوشہ ڈیم ایک ہی جگہ پر بنائے جارہے ہیں جس پر سپریم کورٹ نے اس سارے معاملے کی تفصیلی رپورٹ نیب اور راولپنڈی انتظامیہ سے طلب کر رکھی ہے ۔

متعلقہ عنوان :