کراچی سمیت سندھ میں سیلاب کا خطرہ ہے، ڈی جی موسمیات

بدھ 22 جولائی 2015 23:28

کراچی سمیت سندھ میں سیلاب کا خطرہ ہے، ڈی جی موسمیات

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 جولائی۔2015ء) محکمہ موسمیات نے آئندہ پانچ روز میں مون سون کی بارشوں سے کراچی اور سندھ میں سیلاب کا خطرہ ظاہر کیا ہے۔ ڈی جی میٹ غلام رسول کہتے ہیں کہ بالائی خیبر پختونخواہ میں بعض مقامات پر شدید بارشوں کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹرجنرل محکمہ موسمیات غلام رسول نے پریس کانفرنس میں بتایا ہے کہ مون سون کی بارش کا سسٹم آج رات کو جنوبی علاقوں میں داخل ہوجائے گا جس سے زیریں سندھ اور شہری علاقوں میں سیلاب آسکتا ہے۔

اس موقعے پر ممبر نیشنل ڈیزاسٹر احمد کمال نے بتایا کہ مون سون بارشوں سے بلوچستان کے ندی نالوں میں بھی طغیانی کا خطرہ موجود ہے۔ اس سلسلے میں صوبائی انتظامیہ کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔ مون سون کی بارشوں سے کشمیر کے مختلف مقامات پر پہاڑی تودے گرنے کا خطرہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :