بجلی کی ریکارڈ پیداوار، صنعتوں کیلئے لوڈشیڈنگ ختم کر دی ہے ‘ترجمان وزارت پانی و بجلی

بدھ 22 جولائی 2015 22:54

بجلی کی ریکارڈ پیداوار، صنعتوں کیلئے لوڈشیڈنگ ختم کر دی ہے ‘ترجمان ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 جولائی۔2015ء)ملک بھر میں صنعتوں کے لئے لوڈشیڈنگ ختم کردی گئی ہے، ترجمان وزارت پانی و بجلی نے کہا ہے کہ ملک بھر میں بجلی کی ریکارڈ پیداوار ہورہی ہے، تمام ہائیڈرل پیداواری یونٹ اپنی مکمل پیداوار دے رہے ہیں، ترجمان نے کہا کہ گھریلو اور کمرشل صارفین کے لئے بھی لوڈشیڈنگ میں کمی کردی گئی ہے جبکہ ہائیڈرل پیداوار بڑھنے کی وجہ سے تھرمل پیداوار میں کمی کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ اس وقت ملک کے تمام ڈیموں اور بیراجوں میں پانی بھر چکا ہے اور وہاں پر لگے ہوئے پاور یونٹ اپنی پوری استعداد کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔ تربیلا ڈیم3500میگاواٹ بجلی پیدا کر رہا ہے۔ اسی طرح منگلا ڈیم سے بھی2500میگاواٹ بجلی پیدا ہورہی ہے۔