عید کی تعطیلات ختم ہونے کے بعد بجلی کی لوڈ شیڈنگ دوبارہ شروع ، صنعتی شعبے کیلئے لوڈ شیڈنگ ختم کردی گئی
بدھ 22 جولائی 2015 22:36
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 جولائی۔2015ء) وزارت پانی وبجلی نے عید کی تعطیلات ختم ہونے کے بعد بجلی کی لوڈ شیڈنگ دوبارہ شروع کردی ہے تاہم صنعتی شعبے کیلئے لوڈ شیڈنگ ایک مرتبہ پھر ختم کردی گئی ۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر پانی وبجلی خواجہ محمد آصف نے عید کی تعطیلات میں ملک بھر میں لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کا اعلان کیا تھا جس پر عملدرآمد کو یقینی بنایا گیا اور عوام نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ وفاقی وزیر عید کے دنوں میں لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کے اپنے اعلان پر عملدرآمد کرانے میں کامیاب رہے ہیں ۔
دریں اثناء وزارت پانی وبجلی کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ صنعتی شعبے کیلئے لوڈ شیڈنگ ایک مرتبہ پھر ختم کردی گئی ہے یہ فیصلہ اس لئے کیا گیا ہے کہ رمضان اور عید الفطر کے بعد بجلی کی پیداوار میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے ۔ نومبر 2014ء کے بعد ایک مرتبہ پھر صنعتی شعبے کیلئے لوڈ شیڈنگ زیرو کی گئی ہے اور جنوری سے مئی تک مختصر عرصے کیلئے صنعتی شعبے میں بجلی کی ڈیمانڈ بڑھنے سے لوڈ شیڈنگ کی گئی تھی ۔مزید اہم خبریں
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک عمل ہو گا
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
-
حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.