Live Updates

لوگوں کو انصاف نہ ملا تو انتشار مزید بڑھے گا ،دہشت گردی کے خاتمے کیلئے انصاف کا نظام قائم کرنا ہو گا، سانحہ آرمی پبلک سکول کے شہداء نشان حیدر کے مستحق ہیں ،صوبائی حکومت اے پی ایس کے شہداء کے والدین کے مسائل کے حل کیلئے کمیٹی قائم کرے گی، کے پی کے میں تبدیلی آگئی ، احتساب کمیشن کا ادارہ مکمل خود مختار ہے،پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی اے پی ایس میں دعائیہ تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو

بدھ 22 جولائی 2015 21:09

لوگوں کو انصاف نہ ملا تو انتشار مزید بڑھے گا ،دہشت گردی کے خاتمے کیلئے ..

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 جولائی۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ملک میں لوگوں کو انصاف نہ ملا تو انتشار مزید بڑھے گا دہشت گردی کے خاتمے کے لیے انصاف کا نظام قائم کرنا ہو گا چترال جا رہاہوں سانحہ آرمی پبلک سکول کے شہداء نشان حیدر کے مستحق ہیں، صوبائی حکومت اے پی ایس کے شہداء کے والدین کے مسائل کے حل کیلئے کمیٹی قائم کرے گی، جس ملک میں جمہوریت نہ ہو وہاں رد عمل بھی شدید آتا ہے خیبر پختونخوا میں تبدیلی آگئی ہے احتساب کمیشن کا ادارہ مکمل خود مختار ہے ۔

وہ بدھ کو آرمی پبلک سکول میں دعائیہ تقریب میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے ، عمران خان نے کہا کہ دنیا اب بدل گئی ہے جس ملک میں جمہوریت نہ ہو وہاں ردعمل بھی شدید آتا ہے ہمیں انصاف کا نظام تبدیل اور لوگوں کو حقوق دینا ہونگے اگر عوام کو انصاف نہ دیا تو ملک میں مزید انتشار بڑھے گا، انہوں نے کہا کہ اے پی ایس کے شہداء کو کبھی بھلایا نہیں جاسکتا ،شہید بچے نشان حیدرکے مستحق ہیں جس کے لیے وفاقی حکومت سے بات کرونگا ،انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں نئیسرکاری یونیورسٹی قائم کی جارہی ہے جوکہ اے پی ایس کے شہداء کے نام سے منسوب ہو گی، انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت شہداء کے والدین کے مسائل کے حل کیلئے کمیٹی قائم کرے گی سانحہ اے پی ایس ہر سال ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی جوکہ سرکاری سطح پر شہداء کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ہو گی انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے انصاف کا نظام قائم کرنا ہو گا ۔

(جاری ہے)

بیوی سے متعلق عمران خان نے کہاکہ اگر ریحام خان سیاسی نہ ہوتی تو شادی نہ کرتا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات