پولیس سے ہاتھا پائی پر گرفتار ادکار بیگم نوازش علی کی ضمانت منظور

بدھ 22 جولائی 2015 19:08

پولیس سے ہاتھا پائی پر گرفتار ادکار بیگم نوازش علی کی ضمانت منظور

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22 جولائی۔2015ء) عدالت نے پولیس کے ساتھ جھگڑے کے الزام میں گرفتار ادکار علی سلیم عرف بیگم نوازش علی کی 50ہزار روپے مچلکے کے عوض ضمانت منظور کر لی۔

(جاری ہے)

بیگم نوازش علی کے نام سے مشہور اداکار علی سلیم نے نشے کی حالت میں پولیس اہلکاروں کے ساتھ ہاتھا پائی کی جس کے بعد پولیس نے انہیں حراست میں لیکر تھانہ شالیمار منتقل کر کے ایف آئی آر درج کر لی جس میں کارسرکار میں مداخلت ، پولیس اہلکاروں کی وردی پھاڑنے ، شراب رکھنے ، شراب پینے کی دفعات شامل کی گئیں ۔ تھانہ شالیمار پولیس نے علی سلیم کو علاقہ مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا گیا جنہوں نے 50ہزار روپے کے مچلکے کے عوض ضمانت منظور کر لی ۔

متعلقہ عنوان :