یواے ای کا اگست سے پٹرولیم مصنوعات پر سبسڈیز ختم کرنے کا اعلان

بدھ 22 جولائی 2015 18:56

یواے ای کا اگست سے پٹرولیم مصنوعات پر سبسڈیز ختم کرنے کا اعلان

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22 جولائی۔2015ء)سرفہرست تیل پیدا کرنے والا ملک متحدہ عرب امارات اگست سے پٹرول اور ڈیزل پر سبسڈیز ختم کردے گا تاکہ خام تیل کی گرتی ہوئی قیمتوں کے باعث اس کی آمدن پر پڑنے والے اثرات کے پیش نظر اخراجات پر کٹوتی کی جاسکے،یہ بات وزارت توانائی نے بدھ کے روز کہی۔

(جاری ہے)

سرکاری وام نیوز ایجنسی نے وزارت کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ دونوں فیولز کیلئے پیداواری قیمتیں اب عالمی قیمتوں کی بنیاد پر متعین کی جائیں گی اور ہر ماہ انہیں ایڈجسٹ کیا جائے گا۔

اس اقدام سے سالانہ اربوں ڈالرز کی بچت متوقع ہے۔عالمی مالیاتی فنڈ نے پیر کو جاری ایک رپورٹ میں کہا کہ متحدہ عرب امارات پٹرولیم مصنوعات اور بجلی پر سبسڈی کی مد میں سالانہ 29ارب ڈالر خرچ کر رہا ہے۔وزارت نے کہا کہ سبسڈیز ختم کرنے کا فیصلہ سرکاری فنانسز کی معاونت،تیل کی کھپت کو بہتر بنانے اور قدرتی وسائل اور حکومت کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے کیا گیا ہے،متحدہ عرب امارات میں پہلے ہی تیل کی قیمتوں میں چھ خلیج عرب ممالک میں سب سے زیادہ ہیں۔