فیصل آباد؛سٹیج تھیٹر کی آڑ میں لاکھوں روپے ٹیکس خرد برد کرنے کے الزام میں ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کا اچانک چھاپہ ۔ اسسٹنٹ ایکسائز آفیسرایکسائز آفیسر اور ایکسائز انسپکٹر معطل

بدھ 22 جولائی 2015 18:46

فیصل آباد؛سٹیج تھیٹر کی آڑ میں لاکھوں روپے ٹیکس خرد برد کرنے کے الزام ..

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22 جولائی۔2015ء) سٹیج تھیٹر کی آڑ میں لاکھوں روپے ٹیکس خرد برد کرنے کے الزام میں ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کا اچانک چھاپہ ۔ اسسٹنٹ ایکسائز آفیسر اور ایکسائز انسپکٹر کو معطل کر کے سٹیج تھیٹر مالکان کے خلاف چالان کر کے جرمانہ وصول کرنے کا نوٹس جاری کر دیا گیا ۔آن لائن کے مطابق فیصل آباد شہر اور اس کے دیگر شہروں میں چلنے والے سٹیج ڈرامہ تھیٹر میں محکمہ ایکسائز کی ملی بھگت سے لاکھوں روپے کا ٹیکس چوری کیا جاتا تھا ۔

(جاری ہے)

چنانچہ شکایت ہونے پر ڈائریکٹر ایکسائز نے اپنی ٹیم کے ہمراہ جڑانوالہ شہر میں سینما ہال میں چلنے والے سٹیج ڈرامہ پر چھاپہ مار کر ٹکٹیں چیک کیں تو انکشاف ہوا کہ سینکڑوں افراد کو ٹیکس دیئے بغیر ویسے ہی رقم لے کر سٹیج ڈرامہ کے سینما ہال میں بیٹھایا ہوا تھا چنانچہ ڈائریکٹر نے چھاپہ مار کر محکمہ ایکسائز کے اپنے ماتحت آفسران مرزا عبدالحمید انجم اور ایکسائز انسپکٹر رائے امیر علی کو تفریحی ٹیکس میں خرد برد کرنے کے الزام میں محکمانہ کارروائی شروع کر دی ہے جبکہ ٹیکس خرد برد کرنے پر سینما تھیٹر کے پروڈیوسر کے خلاف ٹیکس میں خرد برد کرنے پر درج کرا دیا گیا ہے یاد رہے کہ فیصل آباد کے ضلع اور تحصیل میں چلنے والے سٹیج شو ڈراموں میں لاکھوں روپے کا روزانہ ٹیکس محکمہ ایکسائز کی ملی بھگت سے چوری ہوتا تھا ۔

۔