کراچی : سندھ حکومت میں اہم تبدیلیاں، اہم وزرا کے قلمدان تبدیل کر دئے گئے۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 22 جولائی 2015 16:06

کراچی : سندھ حکومت میں اہم تبدیلیاں، اہم وزرا کے قلمدان تبدیل کر دئے ..

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 22 جولائی 2015ء) : پیپلز پارٹی کی قیادت نے سندھ کابینہ میں تبدیلی فیصلہ کرتے ہوئے وزراء کے محکمے تبدیل کر دیے گئے ہیں جبکہ حلف برادری کی تقریب کل گورنر ہاﺅس کراچی میں ہونے کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق آصف زرداری اور بلاول بھٹو کی زیر صدارت اجلاس جاری ہے جس دوران شرجیل میمن سے اطلاعات اور بلدیات کا قلمدان واپس لے کر ورکس اینڈ سروسز اور آرکائیو کا محکمہ دینے اور ان کی جگہ ناصر شاہ کو صوبائی کابینہ میں شامل کرتے ہوئے بلدیات کا محکمہ دینے کافیصلہ کیا گیاہے۔

(جاری ہے)

نثار کھوڑو سے محکمہ تعلیم واپس لیتے ہوئے انہیں محکمہ آبپاشی اور اطلاعات کا قلمدان انہیں سونپ دیا گیاہے جبکہ ان کی جگہ محکمہ تعلیم میر ہزار بجرانی کے حوالے کر دیا گیاہے۔سید ممتاز شاہ کو چیئرمین اینٹی کرپشن اور محمد وسیم کو ایڈمنسٹریٹر کا اضافی چار دیا گیاہے۔ جبکہ مکیش کمار چاولا کو محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ اور ڈویلپمنٹ کا قلمدان دینے کا فیصلہ کیا گیاہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز دبئی میں پیپلز پارٹی کی اعلی قیادت کا اجلاس ہوا تھا جس میں سندھ کابینہ میں مر حلہ وار تبدیلیاں کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا.

کراچی : سندھ حکومت میں اہم تبدیلیاں، اہم وزرا کے قلمدان تبدیل کر دئے ..

متعلقہ عنوان :