کراچی : ایم کیو ایم کے رہنما قمر منصور کو 90 روز کے لیے رینجرز کی تحویل میں دے دیا گیا۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 22 جولائی 2015 14:32

کراچی : ایم کیو ایم کے رہنما قمر منصور کو 90 روز کے لیے رینجرز کی تحویل ..

کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 22 جولائی 2015ء) : ایم کیو ایم رہنما قمر منصور کو 2 ساتھیوں سمیت انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا. عدالت میں رینجرز نے قمر منصور کے 90 روزہ ریمانڈ کی استدعا کی جسے اے ٹی سی نے منظور کرتے ہوئے قمر منصور کو 90 روزہ ریمانڈ پر رینجرز کے حوالے کر دیا.

(جاری ہے)

عدالت میں قمر منصور کا کہنا تھا کہ میں بیمار ہوں ، گذشتہ 16 سال سے ریڑھ کی ہڈی کی تکلیف میں مبتلا ہوں علاج کی ضرورت ہے، تکلیف بڑھ جانے کے باعث ہاتھ کام کرنا چھوڑ دیتا ہے.

جج نے سوال کیا کہ آپ کس طرح ریڑھ کی ہڈی میں مبتلا ہوئے جس پر قمر منصور کا کہنا تھا کہ سوٹ کیس اٹھایا تھا جس کے باعث ریڑھ کی ہڈی کی تکلیف ہو گئی، عدالت نے رینجرز کو قمر منصور کا طبی معائنہ کروانے کے بعد رپورٹ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا.