پیپلزپارٹی کا دبئی میں اجلاس ،سندھ کابینہ میں رد بدل کی تجاویز ، کارکردگی نہ دکھانے والوں سے وزارتیں واپس لئے جانے کا امکان

منگل 21 جولائی 2015 23:47

دبئی / کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21 جولائی۔2015ء) پیپلزپارٹی کے دبئی میں ہونیوالے اجلاس میں سندھ کابینہ میں رد بدل کی تجاویز سامنے آئی ہیں ، کارکردگی نہ دکھانے والوں سے وزارتیں واپس لئے جانے کا امکان ہے ۔

(جاری ہے)

منگل کو نجی ٹی وی چینل کے مطابق دبئی میں پیپلزپارٹی کا ایک اہم اور اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا جس میں سندھ کابینہ میں رد بدل کی تجاویز پر غور کیا گیا ۔

ذرائع کے مطابق کارکردگی نہ دکھانے والوں سے وزارتیں واپس لئے جانے کا امکان ہے ۔ صوبائی وزیر اطلاعات و نشریات شرجیل میمن ، گیان چند ، چند ماہ قبل وزیر داخلہ بننے والے سہیل سیال اور منظور وسان سے وزارتیں واپس لی جاسکتی ہیں ۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں سندھ کی بیوروکریسی میں بھی اعلیٰ پیمانے پر رد بدل کی سفارش کی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :