باکمال لوگوں کی لاجواب سروس کے کارناموں میں ایک اور اضافہ‘پی آئی اے 100مسافروں کو جدہ ایئر پورٹ چھوڑ آئی، احتجاج پر سعودی سول ایوی ایشن نے عملے کو طلب کر لیا،جدہ ایئر پورٹ پر رہ جانے والے مسافروں کو لانے کیلئے روانہ کردی ہے ‘ترجمان پی آئی اے

منگل 21 جولائی 2015 23:38

باکمال لوگوں کی لاجواب سروس کے کارناموں میں ایک اور اضافہ‘پی آئی اے ..

جدہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21 جولائی۔2015ء) قومی ایئر لائن پی آئی اے کی نااہلی ایک بار اور کھل کر سامنے آ گئی ، پی آئی اے 100مسافروں کو جدہ ایئر پورٹ پر چھوڑ آئی۔ تفصیلات کے مطابق پی آئی اے نے عمرہ زائرین کو کراچی لانا تھا تاہم 100مسافروں کو جدہ ایئر پورٹ پر چھوڑ آئی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق طیارہ چھوٹا ہونے کے باعث مسافروں کو لانے سے انکار کیا گیا ،جدہ ایئر پورٹ پر چھوڑے گئے مسافروں میں بچے ،خواتین اور بزرگ بھی شامل ہیں۔

اپنوں کے ساتھ عید منانے سے محروم ہونے پرزائرین نے جدہ ایئر پورٹ پر احتجاج شروع کر دیاہے جس پر سعودی سول ایوی ایشن نے پی آئی اے کے عملے کو طلب کر لیا۔ ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ جدہ ایئر پورٹ پر رہ جانے والے مسافروں کو لانے کے لئے پرواز شام ساڑھے سات بجے روانہ کر دی گئی ۔

متعلقہ عنوان :