ایران نے پاک ایران گیس پائپ لائن میں دلچسپی کی تجدید کیلئے کام شروع کر دیا ‘بھارت اور چین کی شمولیت سے امن گیس پائپ لائن کو نئی زندگی ملنے کے امکانات روشن ہو گئے، ایرانی میڈیا

منگل 21 جولائی 2015 23:37

ایران نے پاک ایران گیس پائپ لائن میں دلچسپی کی تجدید کیلئے کام شروع ..

تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21 جولائی۔2015ء) ایران نے پاک ایران گیس پائپ لائن میں دلچسپی کی تجدید کیلئے کام شروع کر دیا ‘بھارت اور چین کی شمولیت سے امن گیس پائپ لائن کو نئی زندگی ملنے کے امکانات روشن ہو گئے۔ منگل کو ایرانی خبر رساں ادارے یو بی آئی کی رپورٹ کے مطابق ایران کے عالمی طاقتوں کے ساتھ جوہری معاہدے او راس پر عمل درآمد کی صورت میں پابندیاں ہٹنے کی صورت میں ایران نے امن گیس پائپ لائن میں دلچسپی کی تجدید کیلئے کام شروع کر دیا ہے اور اس حوالے سے پاکستان کے سابق وزیر خزانہ سلمان شاہ نے بتایا کہ امریکہ کی جانب سے پابندیاں ہٹنے کے بعد چین اور بھارت بھی اس پائپ لائن نیٹ ورک میں شامل ہو جائیں گے اور دونوں ممالک کے سرمایہ کار اس میں سرمایہ کاری کریں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ اس امکان کے بعد ایران نے بھی منصوبے کی تجدید کیلئے کام شروع کر دیا ہے اور اگر ایک مرتبہ گیس کی فراہمی شروع ہو جاتی ہے تو بھارت یقینی طو رپر اس منصوبہ میں شامل ہو گا تاہم چین پہلے ہی اپنی دلچسپی کا اظہار کر چکا ہے۔ دوسری جانب پاکستان نے منصوبہ جلد مکمل کرنے کا عندیہ دیدیا ہے۔ پاکستان اپنی توانائی کی ضروریات کی تکمیل کے لئے اس منصوبے کو جلد از جلد مکمل کر نا چاہتا ہے۔

ایران کو بھی گرین سگنل دیے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق ایران کی جانب سے عالمی طاقتوں کے ساتھ سمجھوتہ ہونے کے بعد پاک ایران گیس منصوبہ کو بھی عملی شکل دیاجاسکتاہے ۔ وفاقی حکومت نے اس کو جلد سے جلد مکمل کرنے کا اشارہ دیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت چاہتی ہے کہ بلدیاتی انتخابات سے قبل ہی ا س منصوبے کا آغاز کر دیا جائے تاکہ مسلم لیگ (ن) کو سیاسی حمایت بھی مل سکے اور توانائی کی ضروریات بھی پوری کی جا سکیں۔

متعلقہ عنوان :