جیل سے رہائی کے بعد ایان علی کے جلوے بحال ، دوست کے ساتھ پہلی سیلفی سامنے آگئی ،جوکچھ ہوا وہ میرے اورمیرے کیریئر کے خلاف سازش تھی ، بے گناہ کو کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتا،سپر ماڈل کاٹویٹ

منگل 21 جولائی 2015 23:00

جیل سے رہائی کے بعد ایان علی کے جلوے بحال ، دوست کے ساتھ پہلی سیلفی سامنے ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21 جولائی۔2015ء) کرنسی سمگلنگ کیس میں پکڑی جانیوالی ماڈل ایان علی کے جلوے بحال ہوگئے ہیں اور اْن کی پہلی سیلفی سامنے آگئی ہے۔سوشل میڈیا پرایان علی کے ذاتی اکاؤنٹ سے جاری ہونیوالی اس فوٹو میں وقار ذکا ء کیساتھ ایان علی کو خوشگوار موڈ میں دیکھاجاسکتاہے۔تصویر کیساتھ ایان علی نے کیپشن لکھاکہ اپنے پاکستانی دوست اور باہمت وقار ذکاء کیساتھ چارماہ کے بعد ان کی یہ پہلی سیلفی ہے ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک اور ٹویٹ میں ایا ن علی نے لکھا کہ ان کے ساتھ جو کچھ ہوا وہ میرے اور میر ے کیریئر کے ساتھ ایک سازش تھی ۔لیکن اللہ تعالیٰ کی ذات سے زیادہ کوئی طاقتور نہیں ۔اور اگر آپ بے گناہ ہیں تو کوئی آپ کو نقصا ن نہیں پہنچا سکتا۔ انہوں نے اپنے ٹویٹ میں اپنے تمام پرستاروں کا بھی شکریہ ادا کیاجنہوں نے جیل کے دنوں میں انہیں یاد رکھا اور اس کی حمایت کی ۔ یادرہے کہ لاہور ہائیکورٹ سے ایان علی کی ضمانت ہوچکی ہے اور وہ ضمانت پر اڈیالہ جیل سے رہاہوکر کرا چی پہنچ چکی ہیں

متعلقہ عنوان :