دبئی میں بلاول اور آصف زرداری کے زیر صدارت پیپلز پارٹی کا اجلاس

Fahad Shabbir فہد شبیر منگل 21 جولائی 2015 22:45

دبئی میں بلاول اور آصف زرداری کے زیر صدارت پیپلز پارٹی کا اجلاس

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔21جولائی۔2015ء) دبئی میں بلاول بھٹو اور آصف زرداری کے زیر صدارت پیپلز پارٹی کے اجلاس میں سندھ کابینہ میں تبدیلی اور وزیراعلیٰ کے معاونین کے تعداد کم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ کرپٹ بیورو کریسی کیخلاف کارروائیاں تیز ہوں گی۔

(جاری ہے)

دبئی میں پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو اور آصف علی زرداری کی صدارت میں پارٹی اجلاس ہوا جس میں وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ، وزیر بلدیات سندھ شرجیل میمن اور وزیر خزانہ مراد علی شاہ بھی شریک ہوئے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں سندھ کابینہ میں تبدیلی اور وزیراعلیٰ کے معاونین کے تعداد کم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ کابینہ میں خاتون وزیر کو شامل کیا جائے گا۔