بروکلین، نیویارک میں باپ کےقا تل حسن رزاق کی عدالت نے ضمانت لینےسےانکارکردیا، پولیس کو تحویل میں رکھنے کا حکم دےدیا

منگل 21 جولائی 2015 21:52

بروکلین، نیویارک میں باپ کےقا تل حسن رزاق کی عدالت نے ضمانت لینےسےانکارکردیا، ..

نیویارک(نمائندہ اُردو پوائنٹ خالد خان۔اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔21جولائی۔2015ء) نیویارک کے علاقے بروکلین میں پاکستانی جواں سال بیٹے19 سالہ حسن رزاق نے اپنے باپ 56سالہ محمد رزاق کو عید کے روز سوئے ہوئے اپنے باپ محمد رزاق کوچھری کا وار کرکے تیز دھار آلے چھری سےگردن پر وار کرکےقتل کر دیا تھا۔اس سنسنی خیز واردات کے بعد کمیونٹی اور علاقے میں سنسی پھیل گئی ہے ۔

(جاری ہے)

حسن رزاق نے ابتدائی تفتیش کے دوران پولیس کو قتل کےمحرکات بیان کئے حسن رزاق کو پراسی کیوٹر کی جانب سے عدالت کے سامنے پیش کیا گیا۔ بروکلین، نیویارک میں باپ کےقا تل حسن رزاق کی عدالت نے ضمانت لینےسےا نکارکردیا پولیس کو تحویل میں رکھنے کا حکم دےدیا ۔ معلومات کے مطابق محمد رزاق کی میت کو پولیس کی جانب سے ریلیز کئے جانے کے بعد اس کی نماز جنازہ بروکلین کی مقامی مسجد میں ادا کی جائے گی جس کے بعد اسے نیویارک کے ہی مقامی قبرستان میں سپرد خاک کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔