لاہور میں 170 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ،نکاسی آب کے آپریشن کو 6 گھنٹوں میں مکمل کر لیا گیا

چند علاقوں میں پرانا سیوریج سسٹم ٹوٹ جانے کے باعث نکاسی آب آپریشن میں تاخیر کا سامنا کرنا پڑا‘وائس چیئرمین ، ایم ڈی واسا

منگل 21 جولائی 2015 21:31

لاہور میں 170 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ،نکاسی آب کے آپریشن کو 6 گھنٹوں ..

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21 جولائی۔2015ء ) واسا کے وائس چیئرمین چوہدری شہباز احمد اورایم ڈی واساچوہدری نصیر احمد نے کہا ہے کہ لاہور میں 170 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی اورنکاسی آب کے آپریشن کو 6 گھنٹوں میں مکمل کر لیا گیا ۔انہوں نے کہا کہ چند علاقوں میں پرانا سیوریج سسٹم ٹوٹ جانے کے باعث نکاسی آب آپریشن میں تاخیر کا سامنا کرنا پڑ ا۔

سمن آباد اور ملحقہ آبادیوں میں سیور کا نظام درست کر کے نکاسی آب آپریشن کو مکمل کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

منگل کو شہر لاہور میں تیز بارش کا سپیل آیا جو کہ11:50am پر شروع ہوا اور 12:50 پر بند ہوا فرخ آباد میں 96 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ جیل روڈپر 60 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی اور تمام شہر سے فوری بارشی پانی کے نکاس کے لیے واسا کہ عملہ نے ایس او پی کے مطابق اپنا کام شروع کر دیا اور نکاسی ِ آب آپریشن شام 5 بجے تک تمام بڑی شاہراؤں سے مکمل کر لیا گیا جبکہ لکشمی چوک سے نکاسی آب آپریشن شام سوا پانچ بجے مکمل ہوا ۔واسا کے عملہ بڑی شاہراؤں سے نکاسی آب آپریشن مکمل کرنے کے بعد چھوٹی بڑی گلیوں اور محلوں میں سے بھی مشینری کی مدد سے نکاسی آب کے لیے مصروف عمل ہو گیا۔

متعلقہ عنوان :