ایم کو ایم میں سیاسی ٹوٹ پھوٹ شروع ، 3 واضح دھڑے بننے کا امکان
منگل 21 جولائی 2015 20:47
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21 جولائی۔2015ء) متحدہ قومی موومنٹ میں سیاسی ٹوٹ پھوٹ شروع ہو چکی ہے اور 3 واضح دھڑے بننے کا امکان ہے۔ ایک گروپ الطاف حسین کا ساتھ دے گا دوسرا گروپ سابق صدر پرویز مشرف کے ساتھ شامل ہو جائے گا جبکہ تیسرا گروپ ایم کیو ایم حقیقی سے مل کر نئی جدوجہد کا آغاز کرے گا۔ ذرائع نے آن لائن کو بتایا ہے کہ ایم کیو ایم اپنی تاریخ کے اہم ترین اور مشکل دور سے گزر رہی ہے اور اندرونی طور پر اس میں سیاسی ٹوٹ پھوٹ شروع ہو چکی ہے اور اس دوران 3 واضح دھڑے بننے کا امکان ہے جس کی وجہ سے ایم کیو ایم قائد الطاف حسین بھی آئے روز لندن اور پاکستان میں موجود رابطہ کمیٹیوں میں نئے لوگوں کو شامل کر رہے ہیں۔
اس کی وجہ یہ ہے کہ پرانے لوگ آہستہ اہستہ الطاف حسین سے پیچھے ہٹ رہے ہیں اور اپنے اپنے طور پر فیصلے کرتے ہوئے مخصوص گروپو ں کی جانب جا رہے ہیں بعض افراد قانون نافذ کرنے والے اداروں کا بھرپور ساتھ دے کر اپنے گناہ بخشوائیں گے۔(جاری ہے)
بعض افراد جن میں کئی نامی گرامی رہنما بھی شامل ہیں ایک دھڑے کی شکل میں سابق صدر پرویز مشرف کے ساتھی بن جانے کا امکان ہے۔ جبکہ بعض افراد ایم کیو ایم (مہاجر قومی موومنٹ) حقیقی کا حصہ نہیں جانے کا امکان ہے۔ الطاف حسین کا ساتھ دینے والوں کی تعداد میں کمی ہو جائے گی اور یہ تعداد 20 فیصد تک رہ جائے گی اور ان میں سے زیادہ تر لوگ اپنے جرائم اور دیگر معاملات کی وجہ سے یا تو پابند سلاسل ہوں گے یا پھر سزا پوری کر رہے ہوں گے۔
مزید قومی خبریں
-
ایرانی صدر کی کراچی آمد،سکیورٹی ڈویژن کے 800سے زائد اہلکارتعینات
-
ایبٹ آباد میں پروٹیکٹوریٹ آف امیگرینٹس کا دفتر جون 2024ء سے اپنا کام شروع کر دے گا، اعظم نذیرتارڑ
-
وفاقی حکومت کی طرف سے منڈا، داسو اور دیامر بھاشا ڈیموں کے منصوبوں کی تعمیر پر کام جاری ہے، یہ بروقت مکمل ہونگے، اعظم نذیر تارڑ
-
ای بائیکس پورٹل کے ذریعے 1 لاکھ سے زائد طلبہ نے رجسٹریشن کروالی
-
پتوکی،مسلح ملزمان 22سالہ لڑکی کو اسلحہ کے زور پر اغوا کرکے فرار
-
سعد رفیق کا اپنی پرانی تقریر ایڈٹ کرکے جاری کرنے پر قانونی کارروائی کا اعلان
-
راولپنڈی ،چوری کی وارداتوں میں مطلوب دو ملزمان گرفتار
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبائی انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیدی
-
پاکستان چھوڑنے والے غیرقانونی افغانیوں کی تعداد 5لاکھ 42ہزار سے متجاوز
-
ایران سے سالانہ بنیادوں پر درآمدات میں 25فیصد کا بڑا اضافہ
-
لاہور : بارش سے بجلی کا ترسیلی نظام متاثر، 46 سے زائد فیڈر ٹرپ کر گئے
-
صوبائی وزیر صحت کی زیر صدارت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کا سینڈیکیٹ اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.