آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی سیلاب متاثرہ علاقوں اور افراد کی ہر ممکن مدد کرنے کی ہدایت

Fahad Shabbir فہد شبیر منگل 21 جولائی 2015 20:34

آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی سیلاب متاثرہ علاقوں اور افراد کی ہر ممکن ..

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔21جولائی۔2015ء) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں اور افراد کی ہر ممکن مدد کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں ۔ پاک فوج کے ترجمان ادارہ آئی ایس پی آر کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے سیلاب زدہ علاقوں میں تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت جاری کر دی ہے ۔

(جاری ہے)

آئی ایس آر کا مزید کہنا تھا کہ جنرل راحیل شریف نے مزید کہا ہے کہ پاک فوج سیلاب سے نمٹنے کی تیاری کریں اور کور ہیڈ کوارٹرز اپنے علاقوں میں سیلاب کی صورتحال پر بھی نظر رکھیں ۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ پاک فوج کا سیلاب کے چھٹے روز بھی سیلاب متاثریہ علاقوں میں آپریشن جاری ہے اور آرمی چیف کی ہدایت پر کمانڈرز اپنے اپنے علاقوں کے دورے کر کے صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں