ایرانی بارڈر فورسز کی ایک بار پھر پاکستانی سرحدی خلاف ورزی

منگل 21 جولائی 2015 15:07

ایرانی بارڈر فورسز کی ایک بار پھر پاکستانی سرحدی خلاف ورزی

پنجگور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21 جولائی۔2015ء)ایرانی بارڈر فورسز کی جانب سے ایک بار پھر پاکستانی سرحدی خلاف ورزی‘ بلوچستان کے ایران سے ملحقہ علاقے پر 4 مارٹر گولے فائر کر دئیے تاہم کونی جانی نقصان نہیں ہوا۔ سیکیورٹی زرائع کے مطابق ایران سے پاکستانی سرحدی علاقے سوراب میں 4 مارٹر گولے فائر کئے گئے۔

(جاری ہے)

یہ مارٹر گولے سوراب کے علاقے میں ایف سی کی چیک پوسٹوں کے قریب آ کر گرے تاہم اب تک کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاعات نہیں ملیں۔

علاوہ ازیں ضلعی انتظامیہ نے ایرانی فورسز کی گولہ باری کے حوالے سے محکمہ داخلہ بلوچستا ن کو آگاہ کر دیا ہے۔ یاد وہے کہ اس سے قبل بھی سرحدی حدود کی خلاف وزی پر پاکستان ایران سے شدید احتجاج کر چکا ہے جبکہ ایرانی فو رسز نے پاکستانی سرحد میں گھس کر حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں ایک ایف سی صوبیدار شہید ہو گیا تھا۔