چترال میں سیلاب کی وجہ بارشیں نہیں‘گلیشئرز کا پگھلنا ہے ‘ڈی جی میٹ

منگل 21 جولائی 2015 12:55

چترال میں سیلاب کی وجہ بارشیں نہیں‘گلیشئرز کا پگھلنا ہے ‘ڈی جی میٹ

چترال (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21 جولائی۔2015ء) ڈی جی میٹ ڈاکٹر غلام رسول نے کہا ہے چترال میں سیلاب کی وجہ بارشیں نہیں بلکہ گلیشئرز کا پگھلنا ہے انہوں نے کہاچترال اور گلگت میں بیشگی گلیشئر پگھلنے کی پیشنگوئی کی گئی تھی انہوں نے کہامون سون بارشوں کا سلسلہ آئندہ 3 سے 4 روز تک جاری رہے گاڈی جی میٹ کا کہنا تھا کسی ایک جگہ پر 100 ملی میٹر سے زائد بارش ہو تو سیلاب کا خطرہ رہتا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے بارشوں سے متعددمقامات پر لینڈ سلائیڈنگ سے سڑکیں بلاک ہو گئی ہیں جس پر لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اورلوگ اپنی مدد آپ کے تحت سڑکیں صاف کرنے میں مصروف ہیں۔

متعلقہ عنوان :