سیاح بے پناہ رش کے باعث مری کا دورہ کرنے سے گریز کریں، عید کے پہلے روز تقریباً ایک لاکھ سے زائد گاڑیاں مری میں داخل ہوئیں جہاں پارکنگ کی کوئی گنجائش نہیں، سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی کے سربراہ شعیب خرم جانباز کی ”اے پی پی“ سے بات چیت

منگل 21 جولائی 2015 00:03

سیاح بے پناہ رش کے باعث مری کا دورہ کرنے سے گریز کریں، عید کے پہلے روز ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔20 جولائی۔2015ء) سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی کے سربراہ ایس ایس پی شعیب خرم جانباز نے سیاحوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ مری میں بے پناہ رش کے باعث مری کا دورہ کرنے سے گریز کریں۔

(جاری ہے)

انہوں نے ”اے پی پی“ سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ عید کے پہلے روز تقریباً ایک لاکھ سے زائد گاڑیاں مری میں داخل ہوئیں جہاں پارکنگ کی کوئی گنجائش نہیں، اس صورتحال کے باعث سٹی ٹریفک پولیس نے مری کے مختلف مقامات پر فلٹر نصب کئے جس کے تحت موٹر سائیکلوں پر کرتب دکھانے والے اور دیگر غیر سنجیدہ لوگوں کو مری جانے سے روکا گیا جبکہ گاڑیوں کے ڈرائیوروں کو رش کے متعلق مسلسل آگاہ کیا جا رہا ہے جہاں ملک کے مختلف علاقوں سے بہت زیادہ تعداد میں گاڑیاں آچکی ہیں اور لوگوں کی واپسی کیلئے بھی مشکلات پیدا ہو رہی ہیں۔

انہوں نے بتایاکہ مری کی مختلف شاہرات پر 10 ہزار گاڑیاں کھڑی کرنے کی پارکنگ ہے جبکہ مری میں ایک لاکھ سے زائد گاڑیاں داخل ہو چکی ہیں اور گاڑیاں چیونٹی کی طرح رینگ کر چل رہی ہیں اور سڑکوں پر گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگی ہوئی ہیں، اس لئے سیاحوں کو چاہئے کہ وہ عید کے بعد دوسرے دنوں میں مری آئیں تاکہ سیاحوں کو مشکلات پیدا نہ ہوں۔

متعلقہ عنوان :