پاک فوج اور ایف سی چترال کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریلیف آپریشن کررہی ہے ۔ آئی ایس پی آر

پیر 20 جولائی 2015 23:59

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔20 جولائی۔2015ء) پاک فوج اور ایف سی چترال کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں متاثرہ لوگوں کی مشکلات کو کم کرنے کیلئے ریسکیو اور ریلیف آپریشن کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

پیر کو آئی ایس پی آر کے مطابق ریلیف آپریشن میں 2 فوجی ہیلی کاپٹروں کے ذریعے پھنسے ہوئے لوگوں میں 8 ٹن خوراک اب تک تقسیم کی گئی ہے۔ آپریشن کے دوران 50 سے زائد افراد کو ریسکیو کیا گیا جبکہ گرم چشمہ، مردان، شوغر، کریم آباد، حسن آباد اور دیگر گاؤں میں ریلیف آپریشن جاری ہے۔