پشاور سے نوشہرہ سے آنیوالے نوجوانوں پر پولیس کا تشدد

Fahad Shabbir فہد شبیر پیر 20 جولائی 2015 23:28

پشاور سے نوشہرہ سے آنیوالے نوجوانوں پر پولیس کا تشدد

نوشہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔20جولائی۔2015ء)پشاور سے سیر و تفریح کیلئے موٹرسائیکلوں پر سوار ہوکر نوشہرہ آنے والے نوجوانوں پر پولیس اہلکار پِل پڑے، ہاتھاپائی میں دو پولیس اہلکاروں سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے، پولیس نے 9افراد کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔ٹریفک پولیس کے مطابق پشاور سے 20 نوجوان 10 موٹرسائیکلوں پر سوار ہوکر نوشہرہ آرہے تھے۔

انہوں نے موٹرسائیکلوں کے سائلنسر نکالے ہوئے تھے اور پریشر ہارن بجا رہے تھے۔

(جاری ہے)

ٹریفک پولیس نے انہیں روکنے کی کوشش کی تو ملزمان نے ٹریفک بلاک کردیا اور پولیس اہلکاروں پر پتھراؤ بھی کیا۔ اس کے بعد پولیس اہلکار بھی نوجوانوں پر پِل پڑے، ہاتھاپائی میں 2 اہلکاروں سمیت 5افراد زخمی ہوئے۔ پولیس نے 9 افراد کو گرفتار کرکے ان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا جبکہ ملزمان کے دیگر 11 ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ دوسری جانب گرفتار ملزمان کا موقف ہے کہ روڈ پہلے سے بلاک تھا، راستہ کھلوانے کیلئے ہارن بجائے تو پولیس اہلکاروں نے ان سے بدتمیزی کی اور بندوق کے بٹوں سے تشدد کا نشانہ بنایا۔ ڈی پی او نوشہرہ رب نواز خان کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔