Live Updates

حکمران ملک چلانے کی صلاحیت نہیں رکھتے ‘دھاندلی سے اقتدار میں آنیوالے حکمران ناکام ہوچکے ‘ہم نے ملک کیلئے جوڈیشل کمیشن کے قیام کیلئے احتجاجی دھر نا دیا‘قوم سے جھوٹ نہ بولنے کے وعدے پر قائم ہوں ‘6ماہ میں لوڈشیڈ نگ ختم نہ کر سکنے پر نام بدلنے کی باتیں کرنے والے خاموش تماشائی بنے ہو ئے ہیں ‘پنجاب کے بلدیاتی انتخابات میں تحر یک انصاف بھرپور کا میابی حاصل کر یگی ‘تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا انٹرویو

پیر 20 جولائی 2015 22:31

حکمران ملک چلانے کی صلاحیت نہیں رکھتے ‘دھاندلی سے اقتدار میں آنیوالے ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔20 جولائی۔2015ء) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ موجودہ حکمران ملک چلانے کی صلاحیت نہیں رکھتے ‘دھاندلی سے اقتدار میں آنیوالے حکمران مکمل ناکام ہوچکے ہیں ‘ہم نے اپنے لیے نہیں ملک کیلئے جوڈیشل کمیشن کے قیام کیلئے احتجاجی دھر نہ دیا ہء ‘قوم سے جھوٹ نہ بولنے کے وعدے پر قائم ہوں اور قوم سے ہمیشہ سچی بات ہی کر ونگا ‘حکومت بجلی کی لوڈشیڈ نگ کے مسئلہ کو6ماہ میں حل کر نے کا نعرہ لگاتی رہی ہے اور جولوگ لوڈشیڈ نگ ختم نہ کر سکنے پر نام بدلنے کی باتیں کرتے رہے وہ آج خاموش تماشائی بنے ہو ئے ہیں ‘پنجاب کے بلدیاتی انتخابات میں تحر یک انصاف بھر پور کا میابی حاصل کر یگی ۔

اپنے ایک انٹر ویو میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ جب سے (ن) لیگ اقتدار میں آئی ہے بجلی کی لوڈشیڈ نگ سمیت کوئی بھی مسئلہ حل نہیں ہو سکااور ملک میں کر پشن اور قومی وسائل کو ضیا ع کر نے کا سلسلہ آج بھی جاری ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہم نے عام انتخابات کے بعد ہی بدتر ین دھاندلی کے خلاف آواز بلند کر نا شروع کی ہے اور چار حلقے کھولنے کا مطالبہ کرتے رہے ان میں سے ایک حلقہ خواجہ آصف کا بھی ہے مگر حکومت نے اس پر کوئی توجہ نہیں دی جسکی وجہ سے ہمیں احتجاجی دھر نہ دینا پڑا اور جوڈیشل کمیشن بنا دیا جاتا تو دھرنا نہ دیتا ہم نے اپنے لئے نہیں ملک کے لئے جوڈیشل کمیشن کیلئے کوشش کی ہے جوڈیشل کمیشن کا فیصلہ ملک کے لئے بہتر ہو گا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات