سابق چیف جسٹس افتخار محمدچوہدری نے سیاست میں حصہ لینے کے لیے مشاورت مکمل کرلی

14اگست کوسیاسی سرگرمیوں میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان کیے جانے کاامکان

پیر 20 جولائی 2015 18:38

سابق چیف جسٹس افتخار محمدچوہدری نے سیاست میں حصہ لینے کے لیے مشاورت ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20 جولائی۔2015ء) سابق چیف جسٹس افتخار محمدچوہدری نے قومی سیاست میں باقاعدہ حصہ لینے کے لیے تمام تر مشاورت مکمل کرلی ہے 14اگست کوسیاسی سرگرمیوں میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان کیے جانے کاامکان ہے جبکہ سابق چیف جسٹس نے تھنک ٹینک کے قیام کے لیے بھی اقدامات مکمل کرلیے ہیں اس بارے بھی اعلان جلد کیاجاسکتاہے آن لائن کوسابق چیف جسٹس کے قریبی ذرائع نے بتایاہے کہ سابق چیف جستس نے سیاست میدان میں چھلانگ لگانے کے لیے پرتول لیے ہیں اس حوالے سے باقاعدہ اعلان چودہ اگست کوسامنے آنے کاامکان ہے وہ کسی بھی سیاسی جماعت میں شمولیت کے بجائے اپنی کوئی بھی الگ سے سیاسی سرگرمی شروع کرسکتے ہیں انھوں نے اپنے تمام دیرینہ ساتھیوں سے بھی صلاح مشورے مکمل کرلیے ہیں جبکہ سابق جسٹس خلیل الرحمان رمدے نے سابق چیف جسٹس کومسلم لیگ ن میں شمولیت کامشورہ بھی دیاہے جس کاتاحال سابق چیف جسٹس نے کوئی جواب نہیں دیاہے انھون نے اپنے اڑھائی سوافراد کومشتمل تھنک ٹینک کے قیام کے لیے بھی اقدامات مکمل کرلیے ہیں جلدہی اس بارے بھی فیصلہ سامنے آجائیگا۔

(جاری ہے)

سابق چیف جسٹس تاحال عمران خان کے خلاف ہونے والی مقدمہ بازی۔عام انتخابات 2013میں مبینہ دھاندلی کی تحقیقات کرنے والے عدالتی کمیشن کے فیصلے کے منتظر ہیں جیسے ہی اس حوالے سے کوئی فیصلہ آئیگااس کے مطابق ہی سابق چیف جسٹس اپنی آئندہ کی حکمت عملی وضع کریں گے

متعلقہ عنوان :