اظہر علی تیز ترین ہزار ون ڈے رنز مکمل کرنیوالے ملکی کھلاڑی بن گئے

اتوار 19 جولائی 2015 19:09

اظہر علی تیز ترین ہزار ون ڈے رنز مکمل کرنیوالے ملکی کھلاڑی بن گئے

کولمبو (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار19جولائی ۔2015ء ) قومی ون ڈے ٹیم کے کپتان اظہر علی تیز ترین 1000 رنز بنانے والے پاکستانی اور مجموعی طور پر 5ویں بلے باز بن گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق قومی ون ڈے ٹیم کے کپتان اظہر علی سری لنکا کے خلاف تیسرے ون ڈے میں 1 رن کی کمی سے 8ویں نصف سنچری سے محروم رہے تاہم اپنے کیریئر کے 23 ویں میچ میں تیز ترین ایک ہزار رنز مکمل کرنے والے پاکستانی اور مجموعی طور پر 5ویں بلے باز بن گئے ہیں ۔

یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان کی جانب سے تیز ترین ہزار رنز بنانے کا اعزاز سابق اوپنر یاسر حمید کے پاس تھا جنہوں نے کیریئر کے 24 ویں میچ میں ایک ہزار رنز مکمل کیے تھے جب کہ مجموعی طور پر ویسٹ انڈیز کے سر ووین رچرڈز، انگلینڈ کے کیون پیٹرسن اور جوناتھن ٹروٹ جبکہ جنوبی افریقا کے ڈی کوک 21 ویں میچ میں ہزار رنز مکمل کرکے اس لسٹ میں مشترکہ طور پر سرفہرست ہیں ۔